لاہور(ویب ڈیسک )محکمہ سکول ایجوکیشن نے پانچویں کے بعد آٹھویں جماعت کے پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے سالانہ امتحانات ختم کرکے نیا ٹیسٹ سسٹم لانے کی تیاری مکمل کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سکولوں میں معیار تعلیم اور بچوں کی تعلیمی قابلیت کو جانچنے کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جارہاہے جبکہ پنجاب ایگزامینشن کمیشن کے تحت ہونے والے روایتی امتحانات کو ختم کیا جارہا ہے ۔ اس سال پانچویں جماعت کا امتحان ختم کیا گیا ہے تو اگلے سال آٹھویں جماعت کا امتحان بھی ختم کردیا جائے گا ۔ ان ٹیسٹوں کے علاوہ جاپان کی ایجنسی جو60 ملکوں میں ٹیسٹ منعقد کرتی ہے ۔
ان ٹیسٹوں کے علاوہ رواں سال نیشنل اچیومنٹ ٹیسٹ بھی منعقد کیے جائیں گے ۔ٹیسٹ اگلے ماہ 4 سے 6 مارچ کولیے جائیں گے ۔ وزیر تعلیم سکول مراد راس کاکہنا ہے کہ موجودہ امتحانی نظام ٹھیک نہیں ہے ، بچوں کو نقل کرنا سکھا رہا ہے ۔دوسری جانب ایک خبر کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کی کتابوں کا جائزہ لینے والے ماہر نے خود اپنی2010کی مطالعہ پاکستان کو نصاب کا حصہ بنوا لیا۔بورڈ کی منظوری کے بعد نویں جماعت کی مطالعہ پاکستان کو اشاعت کے لئے بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مقامی یونیورسٹی کے ڈاکٹر علی اقتدار نامی پروفیسر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ میں بطور کتابوں کے مسودہ جات کے ایکسٹرنل جائزہ کار کے طور پر کام کر رہے ہیں اور سابق مسودات کو مسترد کرنے میں بھی ٹیم کا حصہ رہے ہیں۔ نویں جماعت کے مطالعہ پاکستان کے لئے مسودہ جات جمع کرانے والے مصنفین اور پبلشرز میں تشویش پائی جارہی ہے ۔ پی سی ٹی بی کے ڈائریکٹر مینو سکرپٹ نثار قمر نے کہاہے کہ ڈاکٹر علی اقتدار اس مطالعہ پاکستان کے اکیلے رائٹر نہیں ہیں ،ان کے ساتھ اور بھی مصنف ہیں۔