اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ جو انسان ناکام ہونے سے ڈرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے جانے کا حوصلہ ہوتا ہے۔بزنس سٹارٹ اپس کے حوالے سے کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ (ن)لیگ کےکمزور شیر پاکستانیوں کا پیسہ لے کر رفو چکر ہونا چاہتے تھے ۔ ان کے منہ کو حکمرانی کا خون اسی وجہ سے لگا ہے یہ خود محنت نہیں کرنا چاہتے بلکہ پاکستانیوں کی گردنیں کاٹ کر اس پر اپنے بچوں کو عیاشیاں کروانا چاہتے ہیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کیسے ترقی کرے جس میں ایسے حکمران مسلط کر دیے جاتے ہیں جو خود کوئی اچھا اور بڑا کام کرنے سے گھبراتے ہیں اور پھر اچھا کام کرنے کی بجائے اسے برے کام پر ترجیح دیتے ہیں۔جو انسان ناکام ہونے سے ڈرتا ہے وہ کامیاب نہیں ہوسکتا، انسان مشکل وقت سے گزر کر ہی کامیاب ہوتا ہے، جدوجہد ایک مسلسل پراسیس ہے، آسان راستہ تباہی کا راستہ ہوتا ہے، زندگی میں جب جدو جہد ختم ہوجائے تو زندگی ختم ہوجاتی ہے، کامیاب وہ لوگ ہوتے ہیں جن میں آگے جانے کا حوصلہ ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد انسان اپنے راستے خود منتخب کرتا ہے جبکہ غلام شخص صرف پیروی کرتا ہے، جو معاشرہ نوجوانوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، نوجوان پاکستان کا اثاثہ ہیں، ہمیں نوجوان پر خصوصی توجہ دینا ہوگی کیونکہ نوجوانوں کے پاس بہترین آئیڈیاز ہوتے ہیں۔