Thursday February 13, 2025

صاف موسم اور شہتوت کے درخت بھی دشمن بن گئے پاکستان کے دارالحکومت اسلا م آباد میں الرجی کی کون سی عجیب و غریب پھوٹ پڑی،13ہزار لوگوں کو بیماری لگ گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پولن الرجی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا صاف موسم اور ٹھنڈی ہوا کی بدولت تناسب 80 ہزار مکعب میٹر تک پہنچ گیا ہے’ شہتوت کے درخت زیادہ ہونے کی وجہ سے ایچ ایٹ سیکٹر میں ہوا میں پولن 41 ہزار سے زائد ریکارڈ کیا گیا جو کہ تمام سیکٹروں کے مقابلے میں سب سے زیادہ رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پولن الرجی صاف موسم ہونے کی وجہ سے گزشتہ روز 80 ہزار مکعب میٹر رہا جو کہ گزشتہ سال سال کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے ۔ پولن الرجی سے ابھی تک پمز اور پولی کلینک میں ایک دن میں 1800 مریض سب سے زیادہ مریص آئے جبکہ گزشتہ پندرہ دنوں میں تیرہ ہزار مریض دونوں ہسپتالوں میں اپنا علاج معالجہ کرکے گھر واپس چلے گئے ہیں اس حوالے سے

پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ پولن کے تناسب میں موجودہ اضافہ الرجی کے مریضوں کیلئے انتہائی خطرناک ہے جب تک بارش نہیں ہوتی تب تک الرجی کے مریضوں کو خاص احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہیں لاپرواہی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے اپنی الرجی کی دوائی وقت پر لے کر خصوصی ماسک این 95 کا استعمال ضرور اپنانا چاہیے