کراچی(نیوز ڈیسک) بغیر اجازت تیسری شادی کرنے پر بیوی نے دُلہے کی درگت بنا دی باراتیوں نے بھی مل کر دُلہے کی پٹائی کی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلا ک ایل میں دُلہے کو تیسری شادی اس وقت مہنگی پڑ گئی جب اس کی بیوی اپنے بچوں کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں داخل ہوئی، فلمی اندار میں بیوی نے اپنے ہی شوہر کا پول کھول دیا جو تیسری شادی کر رہا تھا۔باراتیوں کو دُلہے آصف کی پہلے کی گئی شادیوں کا علم ہو ا تو انہوں نے دُلہے کی خوب عزت افزائی کی اور مار پٹائی شروع کردی ۔ ساتھ ہی ساتھ اس کے کپڑے بھی پھاڑ دیئے۔ جان بچانے کے لئے آصف بس کے نیچے چھپ گیا۔
دُلہن والوں نے دھلائی کرنے کے بعد آصف کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔پولیس نے دُلہے کو گرفتار کرتے ہوئے تمام پارٹیوں کو پولیس سٹیشن بلا لیا۔تاہم پولیس نے موقف اختیار کیا کہ معاملہ عدالت میں حل ہو گا۔ دُلہے کو حراست میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں، جس پر پولیس نے آصف کو رہا کر رہا۔ آصف کی رہائی بھی اس کے لئے بُری ثابت اور باراتیوں نے ایک بار پھر اس کی پٹائی کر ڈالی۔ علاقے کے کچھ افراد نے آصف کی جان بخشی کرائی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف نے کہا کہ اپنی پہلی بیوی سے علیحدگی اختیار کر چکا ہوں، مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جس پر مقدمہ درج کرادیا ہے۔واضح رہے اس سے قبل بھی ایک منفرد واقعہ پیش آیا تھا ۔ کروڑ پتی شوہر کنگلا نکلا، سہاگ رات کو منہ دکھائی میں ہیرے کی انگوٹھی دینے کی بجائے الٹا دلہن سے قرضہ مانگنے پر دلہن نے پہلی رات ہی اپنے دولہے کی جوتوں سے مرمت کر دی۔ نئی نویلی دلہن شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے سرگودھا کی عدالت میں پہنچ گئی۔ سرگودھا کی ایک سول عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب عروسی جوڑا میں ملبوس معصومہ مظہر نامی ایک خاتون نے اپنی شادی کے اگلے روز ہی طلاق کیلئے درخواست دے دی،اس دوران خاتون نے عدالت کو بتایا کہ شادی سے قبل لاہور کے فیصل خان نے خود کو کروڑ پتی بتایا، اس نے اپنی گاڑی میں اسے کئی دفعہ لاہور کی سیر بھی کروائی۔









