Tuesday November 25, 2025

قومی ایئرلائن ترقی کی راہ پر گامزن، آمدن میں 45 ارب روپے اضافہ

اسلام آباد : ققومی ایئرلائن ترقی کی راہ پر گامزن، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کا نقصان 38 ارب روپے سے کم ہو 17 ارب روپے رہ گیا ہے۔ قومی ایئر لائن کا خسارہ کم اور آمدنی میں 144 ارب روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ آمدن میں 45 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا ہے، فی کلومیٹر آمدن 6.27 سے بڑھ کر 9 روپے تک پہنچ گئی۔ واضع رہے کہ پاکستان کی قومی ایئر لائن کی تباہی کے حوالے سے کچھ انکشافات سامنے آئے تھے۔ ایک نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا تھا کہ پی آئی اے میں لوگوں کو سیاسی پشت پناہی حاصل تھی۔ بتایا گیا تھا کہ 150 افراد قومی ایئر لائنز میں جعلی ڈگریوں پر کام کررہے تھے، انکے خلاف کاروائی کی گئی توسیاسی پارٹیوں نے اسے عمل کرنے سے روکا۔

بتایا گیا کہ جعلی بھرتیوں میں بھی سیاسی پشت پناہی کی گئی تھی۔ پروگرام میں انکشاف کیا گیا کہ قومی ایئر لائنز میں جعلی بکنگ بھی کی جاتی تھی، جعلی بلز بنا کر کروڑوں روپے وصول کیے جاتے تھے، ہسپتال، پٹرول، گاڑیوں اور ادوایات کے مد میں جعلی بل پر رقم بھی لی گئی۔ مذکورہ پروگرام میں شریک فاقی وزیر علی زیدی کا کہنا تھا کہ ان تمام افراد کے خلاف جلد از جلد کاروئی کی جائیگی لیکن اب قومی ایئر لائن کے حوالے سے ایک خوش آئین خبر سامنے آئی ہے کہ اسکا نقصان 38 ارب روپے سے کم ہو 17 ارب روپے رہ گیا ہے