اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے دیرینہ ساتھی، مشیر خاص نعیم الحق جو کہہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں وزیر اعظم عمران خان کی انسے گزشتہ روز انکی ہی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر اعظم عمران کی جانب سے انکی خیریت دریافت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنماء نعیم الحق جو کہ ان دنوں کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں ، گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان انکی خیریت دریافت کرنے کے لیے انکی رہائش گاہ پر پہنچے، وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ، انکے ملٹری سیکرٹری، گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل اور انکے دیرینہ دوست عون چوہدری بھی موجود تھے، وزیر اعظم عمران خان نے نعیم الحق کی صحت کے لیے خصوصی دعا بھی کی، تصویر بھی نظر آرہا ہے کہ نعیم الحق کافی لاغر نظر آرہے اور موذی مرض کی وجہ سے انکی صحت بُری طرح متاثر ہوئی ہے۔
