راولپنڈی (ویب ڈیسک) پنجاب حکومت نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کا نصاب مکمل تبدیل کر دیا جو اسی نئے توتعلیمی سال سے لاگو ہو گا، انٹرمیڈیٹ مین نیا ٹیکنیکل ایجوکیشن گروپ بھی متعارف کرایا جائے گا، نئے سال سے سپوکن انگلش کا بھی پریکٹیکل لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس سال نئے تعلیمی سال کلاس نہم اور کلاس فرسٹ ائیر کے درسی نصاب تبدیل ہوں گے ان کی نئی درسی کتب یکم مئی سے مارکیٹ میں آ جائیں گی، جبکہ دسویں اور سیکنڈ ایئر کا درسی نصاب آئندہ سال 2021 میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، ان کی کتب مئی 2021 میں مارکیٹ میں آ جائیں گی ، نئے نصاب میں رٹاازم کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا، تمام نصاب ایکٹیویٹی بیسڈ ہو گا۔ یہ تبدیلی او اور اے لیول کو مدنظر رکھتے ہوئے کی گئی ہے ۔ انٹر میڈیٹ میں ایف ایس سی ، آئی سی ایس، ایف اے، آئی کام کے سساتھ نیا گروپ ٹیکنیکل ایجوکیشن بھی شروع کیا جا رہا ہے ۔
