اولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایک نجی ٹی وی چینل نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے خفیہ ملاقات کی ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ شہباز شریف نے صرف 72گھنٹے کے دورانیے میں آرمی چیف سے دو خفیہ ملاقاتیں کی ہیں تاہم اب پاک فوج نے اس خبر کی تردید کر ڈالی ہے ۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نےکہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کے درمیان کوئی بھی ملاقات نہیں ہوئی ہے ۔ میڈیا اس بارے میں گمراہ کن رپورٹنگ نہ کرے ۔
