لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹوں حسن نواز اور حسین نواز کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا، نیب نے حسن نواز اور حسین نواز کو اشتہاری کرانے کا فیصلہ کرلیا۔ نیب ذرائع کے مطابق حسن اور حسین نواز کو اشتہاری قرار دلوانے کے لیے احتساب عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی ، چوہدری شوگر ملز کیس میں حسن اور حسین نواز بھی شامل تفتیش ہیں، متعدد بار طلبی کے باجود دونوں بھائی نیب پیش ہوئے نا انویسٹی گیش کوجوائن کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن اور حسین نواز چوہدری شوگر ملز میں شئیر ہولڈر رہ چکے ہیں۔
یاد رہے اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں نئے انکشافات سامنے آئےتھے ، رپورٹ کے مطابق دستاویزات اشارہ کرتے ہیں کہ اسکینڈل کے مرکزی ملزم نواز شریف ہیں، اینکس اے نیب نے 24 نومبر 2018 کو مل کی انکوائری شروع کی، ایک سال 2 ماہ میں ہزاروں دستاویزات نیب تحویل میں آ چکے ہیں۔ نیب دستاویزات میں بتایا گیا تھا چوہدری شوگر مل نے نواز شریف دور میں غیر معمولی ترقی کی، بیرون ملک سے مشکوک سرمایہ کاری بھی نواز دور میں آئی، 1991 میں نواز شریف نے 1.3 ملین کے اثاثہ جات ظاہر کیے تھے، مریم نواز نے 1.4 ملین کے اثاثہ جات ظاہر کیے، جب کہ حسن، حسین، شہباز اور یوسف عباس نے اثاثہ جات ظاہر نہیں کیے تھے۔ 30 دستاویزات کے مطابق مارچ 1995 کو مریم نواز چوہدری شوگر ملز کی سی ای او بن گئیں، مریم نواز کے مطابق چوہدری شوگر ملز کے معاملے سے آگاہ نہیں لیکن سی ای او رہیں، ان کے بعد حسین نواز چوہدری شوگر ملز کے سی ای او بن گئے۔ خیال رہےخیال رہے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز چوہدری شوگرملزکیس میں ضمانت پر ہیں۔ واضح رہے 11 اکتوبر کو قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے چوہدری شوگرملز کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کوگرفتار کیا تھا، جس کے بعد احتساب عدالت نے نواز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔
بعد ازاں سابق وزیراعظم کو طبیعت ناسازی کے باعث سروسز اسپتال منتقل کیا گیا اور شہباز شریف کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں طبی بنیادوں پر ضمانت کی درخواست دائر کی گئی تھی ، جسے عدالت نے منظور کرلیا تھا۔ چوہدری شوگرملز کیس میں نیب کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ نواز شریف نے یوسف عباس، مریم کے ساتھ مل کر 410 ملین کی منی لانڈرنگ کی، ایک کروڑ 55 لاکھ 20 ہزار ڈالر کا قرض شوگرملز میں ظاہر کیا، یہ قرضہ1992میں آف شورکمپنی سے لیا تھا۔