اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم کی تنخواہ بڑھائے جانے کے حوالے سے جھوٹی خبر چلانے پر پیمرا کی جانب سے نجی چینل کو جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات نجی ٹی وی چینل نے نیو نیوز نے چند روز قبل یہ خبر چلائی تھی کہ کابینہ نے وزیر اعظم کی تنخواہ دو لاکھ سے بڑھا کر چھ لاکھ کر دی ہے۔جس پر حکومت نے اس جھوٹی خبر پر سخت نوٹس لیا تھا۔اب یہ خبر آئی ہے کہ پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی ( پیمرا) نے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر چینل پر جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
یاد رہے وزیر اعظم عمران خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اپنا اس تنخواہ میں گزارا نہیں ہوتا۔ٹی وی چینل نہ وزیر اعظم عمران خان کی تنخواہ کے متعلق یہ جعلی خبر چلائی تھی جس پر لوگوں نے اپنے اپنے انداز میں سوشل میڈیا پر تبصرے کیے۔ اور ویزر اعظم کو سخت تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا، اس خبر کے بعد سوشل میڈیا پر ٹاپ ترینڈ بھی چل نکلا کہ اقتدار میں آنے سے قبل وزیر اعظم عمران خان کیا کہا کرتے تھے اور اب خود ہی اپنی تنخواہ میں اضافہ کروا لیا ہے جبکہ عوام مہنگائی میں پس رہی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کیا رپورٹ نشر کی گئی ہے، ویڈیو آپ بھی دیکھیں :
اتنے اے ٹی ایمز کی موجودگی میں بھی عمران احمد نیازی کی 2 لاکھ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،
وفاقی کابینہ نے وزیر اعظم عمران کی تنخواہ میں 6لاکھ اضافہ کی منظوری دے دی ،
اب غریب عوام کا وزیراعظم تمام مراعات سمیت 8 لاکھ روپے تنخواہ لے گا نواز شریف برا تھا
جو تنخواہ نہیں لیتے تھے pic.twitter.com/r8UnwfoIuZ— میاں ثاقب (“مہرزادہ”شیرِپنجاب) (@mianpmln) January 30, 2020









