بھارت (نیوزڈیسک): شمالی بھارت کے شہر گواہتی میں 8 لوگوں نے شوہر کے سامنے ہی اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ رپورٹس کے مطابق شادی شدہ جوڑا کامپور سے ہوجائی سفر کر رہا تھا کہ چپر مُکھ پہنچنے پر انہیں ہوجائی جانے کے لیے کوئی سواری نہ مل سکی۔ تب ہی مرکزی ملزم ان تک پہنچا اور رات گزارنے کے لیے جگہ فراہم کرنے کا
کہہ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ کوپپلی دریا کے پاس موجود اس گھر میں 7 افراد پہلے سے ہی ان کا انتظار کر رہے تھے جنہوں نے مسافروں کو دیکھتے ہی شوہر کو مار پیٹ کر سائیڈ پر کیا اور اس کے سامنے ہی اس کی بیوی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تمام ملزمان متاثرہ خاتون اور اس کے شوہر کا سامان اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ عدالت نے ملزمان کا چار روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ ایس پی شنکر نے کہا کہ اگر ضرورت پڑی تو عدالت نے مزید مہلت کی استدعا کی جائے گی۔