Monday January 20, 2025

تشویش ناک خبر، سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آنے کی اطلاعات

سرگودھا : سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گاڑی کو موٹروے پر حادثہ پیش آنے کی اطلاعات، میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا، اہلیہ بھی ساتھ موجود تھیں، حادثے میں گاڑی کو شدید نقصان پہنچا۔ اماراتی خبر رساں ادارے خلیج ٹائمز کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ترقی پانے والے پاک فوج کے اعلی افسر اور سابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے حوالے سے تشویش ناک خبر موصول ہوئی ہے۔ سوشل میڈیا پر چل رہی خبروں کے مطابق میجر جنرل آصف غفور کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے:

سوشل میڈیا پر گردش کر رہی اطلاعات کے مطابق سابق ڈی جی آئی ایس پی آر اپنی اہلیہ کے ہمراہ موٹروے پر سفر کر رہے تھے جب ان کی گاڑیوں کو سرگودھا کے قریب حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں میجر جنرل آصف غفو ر کی گاڑی کو شدید نقصان پہنچا، تاہم وہ اور ان کی اہلیہ اس حادثے میں مکمل طور پر محفوظ رہے۔ یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ سابق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گاڑی کو کس وجہ سے حادثہ پیش آیا۔ جبکہ اس تمام معاملے کے حوالے سے میجر جنرل آصف غفور یا آئی ایس پی آر کی جانب سے بھی تاحال تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔ یہاں واضح رہے کہ میجر جنرل آصف غفور 3 سال پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ تعینات رہے، اور حال ہی میں انہیں ترقی دے کر جی او سی اوکاڑہ تعینات کیا گیا تھا۔ آصف غفور نے یکم فروری کو جی جی آئی ایس پی آر کا عہدہ میجر جنرل بابر افتخار کے سپرد کیا تھا۔

FOLLOW US