کراچی(نیوزڈیسک)کراچی کی بندرگاہ پر حادثہ پیش آیا ہے،جہاں 2جہازآپس میں ٹکرا گئے ہیں۔پورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ جہازوں کے آپس میں ٹکرانے سے کنٹینرز سمندر میں گر گئے، جبکہ ڈیپ پورٹ انتظامیہ نے فوری آپریشن کرکے کرینوں کونقصان سے بچا لیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ حادثے کے بعد پاکستان کے سب سے گہرے ٹرمینل پر جہازوں کی
آمدورفت معطل ہوگئی۔ذرائع کے مطابق کنٹینرز نکالنے کے بعد بندرگاہ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدورفت بحال کی جائے گی۔