کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) دو جہازوں کے ٹکرانے کی افسوسناک خبر آگئی جس کے نتیجے میں بھاری نقصان کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی بندرگاہ پر دو بحری جہاز آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں 18کنٹینر سمندر میں گر کر ڈوب گئے۔ دو بحری جہاز تیز رفتار ی کے باعث ایک دوسرے
کے ساتھ ٹکرا گئے جس کے بعد ان پر رکھے ہوئے ایک کے بعد ایک کرکے 18کنٹینر ز سمندر میں گر کر ڈوب گئے۔ بندرگاہ کے عملے نے بروقت پہنچ کر مزید نقصان ہونے سے بچا لیا۔ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔