راولپنڈی : شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے،5 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے فائرنگ کی ہے۔دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہو گئے۔شہید ہونے والوں میں سپاہی محمد شمیم اور سپاہی اسد خان شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کامزید کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے 2جوان آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ بھی شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے پاک فوج کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی۔ بتایا گیا تھا کہ شمالی وزیرستان میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا تاہم خوش قسمتی سے اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ بتایا گیا ہے بنوں میرانشاہ روڈ سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی جب قطب خیل کے مقام پر سڑک میں پہلے سے بارودی مواد دھماکہ سے پھٹ گیا ۔ دھماکے کی گونج پورے علاقے میں سنی گئی تاہم خوش قسمتی سے سکیورٹی فورسز کی گاڑی اور اہلکار اس دھماکے سے مکمل طور پر محفوظ رہے۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کیا گیا۔آج پھر شمالی وزیرستان میں پاک فوج کی جانب ست دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے بھی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل لیا۔