Sunday July 20, 2025

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں خشک موسم کا راج رہا۔ صوبہ بلوچستان، ڈی جی خان اور سرگودھا میں کہیں کہیں بارش جبکہ میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ملک کے اکثر میدانی علاقے خشک موسم کی لپیٹ میں رہے جبکہ پہاڑوں پر ٹھنڈ کا راج ہے۔ استور میں پارہ منفی تین درجے تک گر گیا۔ سکردو اور کالام میں منفی دو درجے

سردی پڑی۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ، ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، سرگودھا اور بالائی فاٹا میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں چلنے کی پیشگوئی ہے۔