لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)کسی بھی شعبےمیں مردوں کے ہمراہ کام کرنے والی خواتین جنسی ہراساں کیے جانے کے واقعات سے محفوظ نہیں ہیں۔ فضائی خواتین میزبان بظاہر خوش باش اور خوش لباس نظر آتی ہیں ۔ لیکن ان کے ساتھ پیش آئے واقعات کے متعلق صرف یہی جانتی ہیں اور کبھی کبھار منظر عام پر لے آتی ہیں ۔ایسا ہی انکشاف الاسکا کی ائیر لائنز کی ایکائیر
ہوسٹس بیٹی پینا نے کیا ہے جس کا کہنا ہے کہ اسے فلائٹ کے دوران ایک ہوٹل میںقیام کرنا پڑا جس میں اس کا ساتھی پائلٹ پائول بھی اس کے ہمراہ تھا ۔ پائول نے اسے نشہ آور ادویات کھلادیں ۔ جس کے بعد اسے ہوش نہ رہا ۔ اور صبح جب وہ جاگی تو اس نے خود کو برہنہ حالت میں پایا ۔ بیٹی پینا کا کہنا ہے کہ اس نے پائول کے خلاف کمپنی کو شکایت کی تاہم کمپنی کی یقین دہانی کے باوجود پائول بدستور کام کرتا رہا ۔ جس کے بعد اب میں نے کمپنی ہی کےخلاف عدالت جانے کا ارادہ کر لیا ہے ۔