Wednesday March 12, 2025

BREAKING NEWS خوبصورت پاکستانی اداکارہ کو سزائے موت ۔۔

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی اداکارہ نے خود کو سنائی گئی سزائے موت کےخلاف اپیل دائر کر دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ازما چودھری نے سیشن کورٹ کی جانب سے سنائی گئی سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں اپیل دائر کر دی ہے ۔عدالت کی جانب سے انھیں اداکارہ عبیرہ چودھری کے قتل کے جرم میں

سزائے موت اور پانچ لاکھ روپے جرمانےکی سزاسنائی گئی ہے ۔ ازما چودھری نے اپیل میںموقف اختیارکیا ہے کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا ہے جبکہ ٹرائل کے دوران جن گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے ان میں سے اکثر کا کیس سے کوئی تعلق نہیں تھا اس کے علاوہ عورت کو سزائے موت دینا بنیادی حقوق کے برعکس ہے، اپیل میں استدعا کی گئی کہ عدالت سزائے موت کا حکم کالعدم قرار دے