Wednesday February 12, 2025

آج جیتنے والی ٹیم کو فائنل میں پہنچنا تھا۔لیکن اسلام آباد یونائیٹڈ کو ایسا شدید جھٹکا لگ گیا کہ چاہنے والوں کی مایوسی کی انتہا نہ رہی

شارجہ (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل تھری کا ایک انتہائی اہم میچ اس وقت کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جانے والا ہے ۔ کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنےکا فیصلہ کر لیا ہے ۔آج کا میچ اس اعتبار سے انتہائی زیاہ اہمیت کا حامل ہے کہ اسے جیتنے والی ٹیم ایونٹ کے فائنل میں پہنچ جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم کو ایلی مینٹر میچ کھیلنا ہوگا ۔ تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ کو میچ سے قبل ہی بڑا جھٹکا لگ گیا ہے کیونکہ کپتان مصباح الحق ان فٹ ہو کر ایونٹ سے

باہر ہو گئے ہیں۔ اب ان کی جگہ جے پی ڈی ڈومینی اسلام آباد یونائیٹڈ ٹیم کی قیادت کررہے ہیں۔ محمد سمیع اور رونچی نے یونائیٹڈ میں اپنی واپسی کی ہے۔