Thursday February 13, 2025

قومی ائیر لائن کا سب سے منافع بخش ترین روٹ بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کس عرب ملک کو کوئی قومی پرواز نہیں جائے گی؟؟؟تشویشناک خبر

کویت(مانیٹرنگ ڈیسک )پی آئی اے نے پاکستان، کویت فلائٹ روٹ بند کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیاہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 20مارچ سے پی آئی اے کی پروازیں مکمل بند ہوجائیں گی جبکہ عملہ اور آفس کویت میں موجود رہے گا۔ پی آئی ائے کویت کا منافع بخش روٹ ہونے کے باوجود یہ روٹ مکمل طور پر معطل کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ رواں سال فروری میں بھی روٹ منسوخ

کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم میڈیا رپورٹس اور پاکستانی کمیونٹی کے احتجاج کے باعث فیصلہ موخر کر دیا تھا۔