راولاکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہوئے لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی جس کے نتیجے میں 2لڑکیوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مدارپور کے گاؤں میں بھارتی فوجیوں نے شادی والے گھر پر فائرنگ کی جبکہ نکیال سیکٹرکے علاقے پلانی داتوٹ میں گھر پر گولہ گرا۔اسسٹنٹ کمشنر نکیال کے مطابق بھارتی فائرنگ سے 2لڑکیوں سمیت 5افراد زخمی ہوگئے،جنہیں قریبی ہسپتالوں.
میں منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب پاک فوج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایاجس سے بھارتی بندوقیں خاموش ہوگئیں