اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) میڈیا پر ایک تصویر گردش کر رہی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلی مرتبہ مریم نواز اپنے فرسٹ کزن حمزہ شہباز کے ساتھ کار میں فرنٹ سیٹ پر براجمان ہیں ۔ یہ تصویر اپنے ساتھ افواہوں کا ایک طوفان بھی لائی ہے۔ لوگ اس حوالے سے طرح طرح کی باتیں کر رہے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ تصویر دراصل منتقلی اقتدار کا منہ بولتا ثبوت ہے یعنی کرسی اقتدار اب نواز شریف کے ہاتھ سے نکل کر شہباز شریف کے پاس پہنچ چکی ہے لہذا سیاسی
گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر اب مریم کی جگہ حمزہ شہباز نظر آرہے ہیں۔