کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستا ن نے احسان فراموشی اور نمک حرامی کی ساری حدیں پھلانگتے ہوئے بھارت کی ہاں میں ہاں ملاتے ہوئے پاکستان کے خلاف زہریلی پراپیگنڈہ مہم جاری رکھی ہوئی ہے ۔ اور اب ایک اور انتہائی متنازعہ خبر اخبارات کی شہ سرخی بنی ہوئی ہے جس میں کسی پاکستانی جرنیل کی افغانستان کے علاقے میں ہلاکت کادعویٰ کیاجا رہا ہے ۔ بختار نیوز اور سپتنک نیوز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ نوازنامی پاکستانی جرنیل افغانستان میں مارا گیا ہے ۔ افغان میڈیا نے بھارتی طرز کی رپورٹنگ کا چربہ بناتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی جرنیل نواز
افغانستان میں باردوی سرنگ دھماکے میں مارا گیا ہے اور یہ جرنیل افغانستان میں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھا ۔ اس بارے میں تاحال پاکستانی موقف سامنے نہیں آسکا تاہم خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ بھی معمول کی پروپیگنڈہ مہم کا ہی ایک حصہ ہے۔