اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں رجب المرجب کا چاندنظر آنے کا اعلان ہو گیا ۔ نجی ٹی وی چینل 92نیوز کی رپورٹ کے مطابق چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ رجب الرمجب کا چاند نظر آگیا ہے۔ اسلام آباد میں رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے انعقاد کے بعد مفتی منیب نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ رجب المرجب کا چاند نظر آنےکی شہادتیں موصول ہو گئی ہیں
۔ شب معراج 13اپریل بروز ہفتہ ہو گی۔واضح رہے کہ شب معراج اسلامی مہینے رجب المرجب کی 27تاریخ کو ہوتی ہے ۔