راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاک فوج نے کہا ہے کہ حقانی نیٹ ورک سمیت دہشتگردوں کے تمام ٹھکانے تباہ کر دیے گئے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان دہشتگردوں کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کر رہا ہے ۔ ایک غیر ملکی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ پاک فوج کی موثر حکمت عملی اور کامیاب آپریشن کی بدولت دہشتگردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جاری جنگ میں 75ہزار انسانی
جانوں کی قربانیاں دیں اور 120بلین ڈالر کا نقصان بھی برداشت کیا ۔