اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ملک کے معروف صحافی نے امریکہ میں پاکستانی سفیر کی تعیناتی پر آرمی چیف کے تحفظات کا انکشاف کر ڈالا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ملک کے معروف صحافی اور تجزیہ کار محمد مالک کا کہنا تھا کہ شاہد خاقان عباسی نے علی جہانگیر کو امریکہ میں سفیر تعینات کروایا تو آرمی چیف نے کہا کہ ایک ایسے نوجوان آدمی جس کو سیاست کا کچھ پتہ نہیں ہےامریکہ جیسے ملک میں تعینات کرا دیا گیا ہے ۔ پہلے ہی دو طرفہ تعلقا ت اور قومی سلامتی کے اتنے سارے ایشوز ہیں۔ جس پر شاہد خاقان عباسی راولپنڈی گئے اور انتہائی اعلیٰ سطح کی قیادت سے درخواست کی کہ میں نے اسے تعینات کروایا ہے۔ اس حکومت کی
مدت میں اسے امریکہ لگا رہنے دیا جائے ۔اس کے بعد آپ بےشک اس کو تبدیل کروا دیں۔اب میری عزت بے عزتی کا مسئلہ ہے۔