Wednesday February 12, 2025

نواز شریف سے طویل رفاقت کاخاتمہ ؟ چوہدری نثار نے اچانک اہم ترین فیصلہ کرلیا ، جان کر آپ بھی یقین نہیں کرینگے

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ن لیگی رہنما چودھری نثار علی خان نے آج شام پریس کانفرنس کا فیصلہ کر لیا ۔ چودھری نثار علی خان نے مستقبل کی سیاست اور پارٹی امور سے متعلق قریبی رفقا سے مشاورت کی۔ چودھری نثار علی خان پارٹی سے علیحدہ ہو کر تذبذب کا شکارہو گئے جس کے بعد انہوں نے مسلم لیگ ن میں رہنے یا پارٹی چھوڑنے سے متعلق ہم خیال رفقا سے

مشاورت کی۔بعض دوستوں نے چودھری نثار علی خان کو پارٹی کا ساتھ دینے کا مشورہ دیا۔ چودھری نثار علی خا ن آج شام کو پریس کانفرنس کریںگے۔ ذرائع کے مطابق پریس کانفرنس میں چودھری نثار علی خان کی جانب سے اہم اعلان متوقع ہے۔یاد رہے کہ پارٹی امور میں مریم نواز کی مداخلت کے بعد سے ہی چودھری نثار علی خان نے پارٹی پالیسیوں سے اختلاف کیا تھا۔