Saturday July 19, 2025

سعودی عرب نے دو ارب ڈالر دینے کا اعلان کر دیا ،،کہاں خرچ ہوں گے؟؟بڑی خبر

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ الجدعان اور یمن کے مرکزی بینک کے گورنر محمد بن منصور زمام نے ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے بعد سعودی عرب یمن کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالر جمع کرائے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے سعودی عرب کی جانب سے یمن کے مرکزی بینک میں دو ارب ڈالر کی رقم جمع کرانے کی خصوصی ہدایات جاری کی تھیں۔سعودی وزیر خزانہ نے باور کرایا کہ یہ معاہدہ برادر یمنی عوام کے لئے مملکت کی حمایت کی ایک کڑی ہے۔ اس طرح یمن کے مرکزی بینک کو پیش کی جانے والی مجموعی رقم تین ارب امریکی ڈالر ہو گئی ہے

۔سعودی وزیر کے مطابق یہ اقدام برادر ملک یمن کی مالی اور اقتصادی حالت کو مضبوط کرے گی اور اس سے یمنی ریال کی قدر میں استحکام آئے گا اور یمنی شہریوں کے معاشی حالات پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔سعودی عرب نے باور کرایا ہے کہ وہ یمن میں آئینی حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھے گا تاکہ وہ یمن میں امن و استحکام کی واپسی کے لئے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کر سکے۔