Wednesday July 30, 2025

روس نے اپنے مخالف ملک میں جا کر کام کرنے والے اپنے ہی ایجنٹ کو زہر دے ڈالی،،وجہ کیا تھی؟؟ہر کوئی چونک گیا

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک)فرانسیسی صدر عمانو ایل ماکروں نے برطانیہ میں سابق روسی ڈبل ایجنٹ کو زہر خورانی کے واقعے ردعمل میں آیندہ دنوں میں اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے لیکن انھوں نے وضاحت نہیں کی ہے کہ وہ کیا اقدام کرنے جا رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ماکروں نے وسطی فرانس کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ناقابل قبول حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔انھوں نے کہاکہ ہر چیز کے اشاروں کی بنیاد پر ہم یہ یقین سکتے ہیں کہ روس ہی اس واقعے کا ذمے دار ہے اور برطانوی انٹیلی جنس سروسز نے اپنے کام کا فرانسیسی سروسز سے تبادلہ کیا ہے،اس سے بھی اس امر کی تصدیق ہوئی ہے۔فرانسیسی صدر نے اس واقعے پر آیندہ دنوں میں اپنے اقدامات کا اعلان کیا ہے لیکن یہ

واضح نہیں ہوا کہ آیا وہ روس کے خلاف کوئی جوابی اقدامات ہوں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ وہ جرمن چانسلر اینجیلا میرکل سے بھی اس معاملے پر بات کریں گے ۔ وہ جمعہ کو پیرس کے دورے پر آنے والی ہیں۔