Monday February 17, 2025

فوج سے ڈیل کی کوشش،،نوازشریف کو کون سے دو بڑے فائدے ملنے والے ہیں؟؟حامدمیر کے چشم کشا انکشافات

اسلام آبا د(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے انکشاف کیا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے فوج سے ڈیل کی کوششیں جاری ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حامد میر نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم 1999والا دور یاد کرتے ہوئے فوج سے ڈیل کے خواہشمند ہیں۔ لیکن اب ایسا ممکن نہیں ۔ اس کی دو اہم وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ ہے کہ تب نوازشریف کو بین الاقوامی طاقتوں کی حمایت حاصل تھی ۔ اور سعودی عرب بھی ان کے ساتھ تھا اب سعودی عرب کے نوازشریف کے ساتھ پہلے والے تعلقات نہیں رہے ۔موجودہ سعودی حکمران بھی نوازشریف کے حوالے سے سخت موقف رکھتے ہیں۔ دوسری وجہ یہ تھی

کہ تب ڈیل پرویز مشرف کے ہاتھ میں تھی جو خود پاک فوج کے سربراہ تھے لیکن اب وہ معاملہ بھی نہیں ہے اس لئے یہ ڈیل اب ناممکن ہے ۔البتہ دو باتیں ہیں جو نوازشریف کے حق میں ممکن ہیں۔ایک تو یہ کہ نیب کی جانب سےان کو سنائی گئی سزا زیادہ سخت نہیں ہوگی ۔دوسری یہ کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ان کو کوئی بھی سہولت میسر نہیں ہوگی۔