پیرس (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شاہ سلما ن کی بیٹی حسا بنت سلمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فرانس کی ایک عدالت نے سعودی عرب کے شاہ سلمان کی بیٹی شہزادی حسا بنت سلمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ یہ وارنٹ گرفتاری 2016میں پیش آئے ایک واقعے کی بنا پر جاری کیے گئے جس میں شہزادی حسا نےپیرس کے علاقے آرک ڈی ٹرمف میں واقع اپنے اپارٹمنٹ کی آرائش پر مامور ایک مزدور کو اس الزام پر اپنے محافظ سے پٹوایا تھا کہ وہ کمروں کی کچھ تصاویر لے رہا تھا۔ اس واقعے کے بعد شہزادی کے گارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کر لیا گیا ۔اس واقعے کے بعد شہزادی فرانس چھوڑ
کر سعودی عرب آگئی تھیں تاہم اب اسی مقدمے میں شہزادی حسا بنت سلمان کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں۔