Thursday February 13, 2025

ان دو ملکوں میں ہماری ساری کامیابی کا بیڑا غرق ہونے والاہے۔۔۔ امریکی انٹیلی جنس نے ایک ایسی بات کہی ڈالی کہ پوری دنیا میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی قیادت میں داعش کے خلاف لڑنے والا اتحاد عراق اور شام میں دہشت گرد گروپ کا صفایا کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے تاہم امریکی انٹیلی جینس کے ایک اہلکار نے خبردار کیا کہ وہاں موجود عدم استحکام آسانی کے ساتھ اس کامیابی پر پانی پھیر سکتا ہے۔ڈائریکٹر آف نیشنل انٹیلی جنس کے دفتر کے اہلکار ڈیوڈ کیٹلر نے واشنگٹن میں

قائم ‘انسٹی ٹیوٹ فور نیئر ایسٹ پالیسی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل قریب میںشام اور عراق میں حاصل ہونے والی کامیابی کو ہاتھوں سے جاتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس ضمن میںابھی بہت سا کام ہے جسے کرنے کی ضرورت ہے۔اتحاد نے عراق اور شام کی تین سالہ لڑائی کے دوران، داعش کے دہشت گرد گروپ کے ہزاروں عسکریت پسند ہلاک کیے، جب کہ گروپ نے 98 فی صد سے زیادہ علاقہ کھو دیا ہے۔انہوں نے خبردار کیا کہ میدان جنگ کی بڑھتی ہوئی پیچیدگی، جہاں اتحادی اور دشمن اثر و رسوخ کے لیے مقابلہ آرائی میں مصروف ہیں، شام میں ہونے والی کامیابی کو خطرات درپیش ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دریں اثنا، ترکی اور کرد، جو دونوں ہی امریکا کے اتحادی ہیں، ایک دوسرے کے خلاف ہو چکے ہیں۔ اس لیے ان کا دھیان داعش سے ہٹ چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ عراق میں بڑھتے ہوئے عدم استحکام کے نتیجے میں کامیابی کو خدشات لاحق ہیں، جہاں تعمیر نو تک کے سلسلے میں نا اتفاقی ہے۔