Sunday September 7, 2025

اللہ اکبر کی صدائیں بلند۔۔۔ بھارت کی کنٹرول لائن پر شدید فائرنگ اور گولہ باری، پاک فوج نے مورچے سنبھال لیے۔۔۔سنسنی خیز تفصیلات

سیری (ویب ڈیسک)لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر بھارتی فوج کی شدید فائرنگ اور گولہ باری ایک شخص زخمی شدید فائر نگ سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہو گئے بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بنایا پاک فوج کی دشمن کو موثر جوابی کاروائی تفصیلات کے مطابق کھوئی رٹہ سیکٹر کے سرحدی گائوں سیری ، چتر ، بھینس گالہ ، ججوٹ بہادر ، جگالپال میں بھارتی فوج نے سول آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جس سے بشارت محمود ولد محمد حسین قوم جاٹ عمر 37سال زخمی ہو گیا جس کو فوری طور پر تحصیل ہیڈکوآرٹر ہسپتال کھوئی رٹہ پہنچایا گیا

شدیدفائرنگ اور گولہ باری سے گھروں کی کھڑکیاں دروازے لرز اٹھے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ادھر پاک فوج نے دشمن کو اسی کی زبان میں جواب دیتے ہوئے بھارت کی پوسٹو ں کو نشانہ بنایا جس کے بعد دشمن فائربند کرنے پر مجبور ہو گیا ۔ جبکہ دوسری جا نب ایک خبر کے مطابق آر پی او بہاولپور نے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز پڑھنے کا حکم دے دیا ۔ریجنل پولیس آفیسر بہاولپور فیاض احمد دیو نے اپنے ماتحت افسروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ دن میں پانچ بار نماز پڑھیں۔ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق آر پی او فیاض نے ان کے ماتحت کام کرنے والے افسروں اور عملے کو سختی سے حکم دیا ہےکہ وہ مستقل طور پر نماز ادا کرنا شروع کردیں ورنہ اپنا ٹرانسفر کسی دوسرے ریجن میں کرا لیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو میرے اللہ کا وفادار نہیں ہے وہ مجھ سے وفادار نہیں ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ ہفتے ایک تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ ایک اور بیان میں فیاض احمد نے کہا کہ ان کا دفتر عوام اور اس کے عملے دونوں کے لئے کھلا ہے ۔جو سائل بھی اپنامسئلہ لے کر میرے پاس آئے گا اسے قانون کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔کوئی بھی شخص ترجیحی بنیادوں پر کسی بھی ذاتی ، اجتماعی مسئلے کو حل کرنے کے لئے اپنے متعلقہ افسر کو درخواست بھیج کر آر پی او آفس سے رجوع کرسکتا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ بیوروکریسی میں بڑی تبدیلی کے بعد فیاض احمد دیو کو بہاولپور ریجنل پولیس آفیسر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا ۔

تاہم منفرد بات یہ ہے کہ آر پی او بہاولپور فیاض احمد نے افسروں کو سختی سے پانچ کی نماز کی ادائیگی کا حکم دی ہے اور کہا ہے کہ اگر نماز نہیں پڑھنا چاہتے تو اپنا تبادلہ کسی اور شہر کی ریجن میں کرا لیں۔بہاولپور ریجن کے تمام افسروں کو پا نچ وقت کی نماز ادا کرنا ہوگی ۔ واضح رہے یہ محکمہ پولیس میں پیش آنا والا ایک انوکھا واقعہ ہے جہاں آر پی او نے سختی سے پولیس افسروں کو پانچ وقت کی نماز ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔