Sunday September 7, 2025

بریکنگ نیوز: بارڈر پر حالات خراب بھارت فوج کی گولہ باری پاک فوج نے دندان شکن جواب دے دیا

نکیال(ویب ڈیسک)لائن آ ف کنٹرول نکیال سیکٹر میں بھارتی افواج کی سول آ بادی پر بلا اشتعال شدید گولہ باری ،گولہ باری سےکوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم عوام خوف و ہراس کا شکار ہو گئے ۔پاک فوج کی موثر جوابی کارروائی سے دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق لائن آ ف کنٹرول نکیال سیکٹر میں گذشتہ شب بھارتی افواج نے اچانک گولہ باری شروع کر دی۔گولہ باری سے اندروٹھ ،اندرلہ ناڑ ،دوہری ماہل ،سو ں بن اولی ،موہڑی گھمب ،دھروتی ،موہڑہ، بالاکوٹ ، پارا کوٹ اور نارہ شدید متاثر ہوئے ۔

بھارت فوج نے فضائی حملے میں ناکامی کے بعد لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں شروع کردیں، شہری آبادی پر گولہ باری اور فائرنگ کرکے نہتے کشمیریوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ آزاد کشمیر کے 8 سیکٹرز میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی جارہی ہے، کھوئی رٹہ، نکیال، عباس پور، تتہ پانی، گوئی، نیزہ پیر، ضلع بھمبر کا بھرنانہ سیکٹر میں بھی بھارتی جارحیت جاری ہے۔ پولیس کے مطابق دھروتی گاؤں ميں مکان پر بھارتی گولہ لگنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد شہید ہوگئے، جن میں ماں، بیٹا اور بیٹی شامل ہے، واقعے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے۔کھوئی رٹہ سیکٹر کے علاقے سیری میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوئے، 4 کو کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے شہناز نامی خاتون شہید ہوگئیں۔چھمب میں مستقل گولہ باری اور فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیا، گولہ باری کی آواز بارڈر سے 15 کلومیٹر دور برنالہ شہر میں بھی سنی جارہی ہے، ملحقہ علاقوں میں نقل مکانی جاری ہے۔پاک فوج کی جانب سے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جارہا ہے، کئی علاقوں میں بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، کہیں کہیں ہلکی پھلکی فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے۔