اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے چندروز قبل اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا تاہم اب کاغذات نامزدگی میں درج کرائی گئی ان کی عمر نے ایک نئی پیچیدہ صورتحال پیدا کر دی ہے کیونکہ ان کی جانب سے درج کرائی گئی تاریخ پیدائش اپریل 1978کی ہے ۔ اس اعتبار سے ان کی عمر لگ بھگ 40سال بنتی ہے ۔ اس ضمن میں سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایک درخواست جمع کرائی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ کا قائمقام صدر کا بھی عہدہ سنبھالنا ہوتاہے ۔ اور آئین کے آرٹیکل 41میں یہ بات واضح ہے کہ صدر مملکت یا قائمقام صدر کی کم سے کم عمر 45سال ہونی چاہیے۔ اس لئے صادق سنجرانی یہ عہدہ رکھنے کے
اہل نہیں ہیں۔ اگر انھوںنے کم عمر کے باوجود قائمقام صدرکا عہدہ سنبھالا تو آئینی بحران جنم لے گا ۔ اس ئے صادق سنجرانی کو قائم مقام صدر کی ذمہ داریاں نبھانے سے روکا جائے او چئیرمین سینیٹ کا انتخاب دوبارہ کیا جائے۔