Monday September 8, 2025

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس کا انعقاد 7گھنٹے کی طویل ہونے والی کانفرنس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

راولپنڈی(: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی، کانفرنس میں ملک کی داخلی وخارجی صورتحال اورمقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا، کورکمانڈرزکانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کورکمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا، کورکمانڈرزکانفرنس میں ملک کو درپیش اندرونی اوربیرونی چیلنجز کا جائزہ لیا گیا۔ کورکمانڈرزکانفرنس تقریباً 7 گھنٹے جاری رہی۔ کانفرنس میں انتہائی اہم موضوعات پر غور کیا گیا۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔