Monday September 8, 2025

بھارتی فوج کی رکھ چکری اور راولا کوٹ سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ،پاک فوج کے2جوان زخمی

راولپنڈی : بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے رکھ چکری اور راولاکوٹ میں بلااشتعال فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 افسران زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھارتی فائرنگ کا پوری شدت دے جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھرایل اوسی پر رکھ چکری اور راولاکوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کردی۔ بھارتی فوج نے پاکستانی پوسٹ پرمارٹر راونڈز فائرکیے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپورجواب دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے2 افسر زخمی ہوگئے ہیں۔