پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اہل خانہ کے لئے انتہائی افسوسناک خبر آگئی ہے ۔ ان کی خوش دامن رضائے الٰہی سے انتقال کر گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی خوش دامن کا رضائے الٰہی سے انتقال ہو گیا ہے ۔جس پر جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کی اہم شخصیا ت نے سراج الحق سے اظہار تعزیت کی ہے ۔ سراج الحق کے
قریبی ذرائع نے پارٹی رہنمائوں اور دیگر سیاسی و مذہبی شخصیات سے مرحومہ کی دعائے مغفرت کی اپیل کی ہے ۔