Sunday May 19, 2024

عائشہ گلا لئی رکن اسمبلی رہیں گی یا نہیں؟؟سپریم کورٹ نے عمران خان کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ آف پاکستان نے خاتون رکن اسمبلی عائشہ گلا لئی کی نا اہلی بارے عمران خان کی درٰخواست پر فیصلہ سنادیا ۔بدھ کے روز چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایم این اے عائشہ گلا لئی کے خلاف دائر کی گئی درخواست کی سماعت کرتےہوئے عمران خان کے وکیل سے استفسارکیا کہ کیا عائشہ گلالئی نے

تحریری طور پر استعفیٰ دیا تھا؟ جس پر وکیل کاکہنا تھا کہ استعفیٰ تحریری طور پر نہیں دیا گیا بلکہ پریس کانفرنس میں انھوںنے یہ اعلا ن کیا تھا۔ اس پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیے کہ اس طرح تو شیخ رشید نے بھی بھرے جلسے کے سامنے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا یہ سیاسی بیانات ہوتے ہیں۔ وکیل عمران خان نے موقف اختیار کیا کہ عائشہ گلا لئی نے قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے انتخاب کے روز ووٹ نہ ڈال کر پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ۔ جس پر عدالت نے سوال کیا کہ کیا اس روز پارٹی چئیرمین نے ووٹ ڈالا تھا؟وکیل نے جواب دیا کہ وہ شہر سے باہر تھے ۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ اگر عائشہ گلا لئی بھی کہیں کہ وہ شہر سے باہر تھیں ۔ عدالت نے عائشہ گلالئی کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے عمران خان کی اپیل مسترد کر دی۔

FOLLOW US