Sunday May 19, 2024

بھارت پھر صدمے میں ڈوب گیا۔۔ بالی ووڈ کا درخشاں ستارہ 55سال کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی وڈ فلم ’’رئیس‘‘ کے اداکار نریندرا جھا دل کا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے، ان کی عمر 55 برس تھی۔بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار نریندرا جھا 28 اپریل 1962ء میں پیدا ہوئے اور بدھ کی صبح (14مارچ)کو واڈا میں اپنے فارم ہائوس میں دل کا تیسرا دورہ پڑنے سے جہان فانی سے کوچ کر گئے،انہوں نے اپنے

شوبز کیریئر کا آگاز ماڈلنگ سے کیا اور 1992ء میں اداکاری کا آغاز کیا جس کے بعد انہوں نے فلم ’’فنتوش ‘‘ میں اہم کردار ادا کیا پھر فلم ’’رئیس ‘‘، ’’حیدر‘‘، ’’کابل ‘‘، ’’فورس 2‘‘،’’ہماری ادھوری کہانی‘‘، ’’موہن جوداڑو‘‘ ،’’گھائل ونس اگین ‘‘اور دیگر میں دکھائی دیئے جبکہ انہوں نے متعدد ٹی وی سیریلز میں بھی کام کیا۔

FOLLOW US