لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم میاں نوا زشریف پر جوتا پھینکنے والے ملزمان کے حوالے سے حیران کن خبر آئی ہے کہ انھیں ریس کورس تھانے سے بھی کسی نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چند روز قبل جامعہ نعیمیہ میں سابق وزیر اعظم میاں نوازشریف خطاب کےلئے پہنچے تو ہجوم میں موجود ایک شخص نے ان پر جوتا اچھال
دیا جو سیدھا ان کے کندھے پر جا لگا جس کے بعد حملے اور نعرے بازی میں ملوث تین افراد کو حراست میں لےلیا گیا اور حوالات لے جایا گیا ۔ تاہم مسلم لیگ (ن)کے کارکن ملزمان کا تعاقب کرتے ہوئے حوالات جا پہنچے جہاں انھوں نے ان ملزمان پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جس کے بعد ملزمان کو تھانہ ریس کورس منتقل کیا گیا ہے ۔لیکن اب سننے میں آیا ہے کہ ملزمان کو تھانہ ریس کورس سے بھی کسی نامعلوم جگہ منتقل کر دیا گیا ہے۔