گجرات (مانیٹرنگ ڈیسک) گجرات میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران عمران خان کے جوتا اچھالنے کے واقعے پر ترجمان پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا رد عمل سامنے آگیا ہے۔ انھوں نے الزام عائد کیا ہے کہ جلسے کے دوران پکڑا گیا شخص مسلم لیگ (ن) کارکن ہے اور (ن)لیگ ایسے قابل مذمت اقدامات ہی کرتی ہے۔ انھوںنے کہا کہ ایسے اقدامات انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہیں
کیونکہ لاہورمیں نوازشریف پر جوتا پھینکنے والا آدمی تحریک انصاف کا کارکن نہیں تھا ۔ شرمندگی کو چھپانے کےلئے ایسے اقدامات سے اپنی ساکھ بچائی نہیں جا سکتی ۔