Monday January 20, 2025

بریکنگ نیوز! بارودی سرنگ کا دھماکا،پاک فوج کے 3جوان شہید

شمالی وزیرستان ایجنسی : شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کے 3جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے جوان گشت پر تھے جب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دھماکے میں سپاہی ساجد، ریاست اور بابر شہید ہوگئے ہیں جبکہ پاک فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ فوج نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ زخمی ہونے والے فوجی جوان کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

FOLLOW US