Thursday February 13, 2025

کرکٹ کھیلی تو ورلڈ کپ جیت لیا،عشق کیا تو دنیا بھر کی حسینائیں پیچھے دوڑیں

کہیں اب عمران خان درویش نہ بن جائیں کرکٹ کھیلی تو ورلڈ کپ جیت لیا،عشق کیا تو دنیا بھر کی حسینائیں پیچھے .. لاہور معروف کالم نگار عدنان خان کاکڑ کا اپنے ایک کالم ’ کہیں عمران خان درویش نہ بن جائیں‘ میں کہنا ہے کہ عمران خان ہی پاکستان میں تبدیلی لا سکتے ہیں۔اور وہ ضرور 2018میں وزیر اعظم بننے کے بعد پاکستان کو ایک سپر پاور بنا دیں گے۔

عمران خان کی ذات ایک ایسے عزم اور ولولے کی داستان ہے جو جس میدان میں بھی گئی ۔
کامیابی کے جھنڈے گاڑ کر آ ئی۔کرکٹ کھیلی تو ورلڈ کپ جیت لیا ۔سیاست کی تو ملک کا مقبول ترین سیاست دان بن گیا۔جس کو روایتی سیاست نہیں آ تی۔عشق کیا تو دنیا پھر کی حسینائیں پیچھے دوڑیں۔لیکن عمران خان کی یہی کمال کرنے والی خوبی ہمیں ڈرا رہی ہے۔آج کل عمران خان ایسی ہی محنت سے صوفیت کے اسباق پڑھ رہے ہیں۔کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ صوفیت میں بھی ایسا کمال پا لیں کہ دنیا کو ترک کر دیں۔اور یہی ڈر لگا رہتا کہ کہیں عمران خان درویش نہ بن جائیں۔