لاہور معروف صحافی ایاز میر کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف غنیمت جائیں کہ ان پر جامعہ نعیمیہ میں کلاشنکوف سے حملہ نہیں کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم نواز شریف پر جامعہ نعیمیہ میں ایک شخص نے جوتے سے حملہ کیا تھا۔بعد ازاں جوتا مارنے والے شخص کو گرفتار کر کے جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔ جس سے متعلق گفتگو
کرتے ہوئے معروف صحافی ایاز میر کا ایک پروگرام میں کہنا تھا کہ یہ ملک پچھلے تیس سال سے انتہا پسندی کا شکار رہا ہے ۔اور لوگوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔اور لوگوں پر بم پھینکے گئے۔ لیکن یہاں تو صرف جوتے مارے جا رہے ہیں۔یہاں کوئی گرنیڈ تو نہیں پھینکا گیا۔اس حساب سے نواز شریف غنیمت جائیں کہ کسی نے ان پر کلاشنکوف نہیں چلائی۔کیونکہ جامعہ نعیمیہ میں ماضی میں ایک بہت بڑا واقعہ ہو چکا ہے ۔ایاز میر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے ملک میں نان ایشوز کو ایشو بنایا جاتا ہے اور بات کو اتنا گھما پھرا کر کیا جاتا کہ اصل نقطے سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔ایاز میر نے مزید کیا کہا ویڈیومیں ملاحظہ کریں