لاہور گذشتہ روز جامعہ نعیمیہ میں سیمینار سے خطاب کے لیے آنے والے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو ایک شخص نے جوتا مار دیا۔ نواز شریف کو جوتا پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل رہی جبکہ اس سے متعلق ٹویٹر پر بھی ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق نواز شریف کو جوتا پڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبول ہوئی جسے اب تک 2 کروڑ سے
زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین میں سے کئی صارفین نے جوتا پڑنے پر نواز شریف کے چہرے کے تاثرات کا تمسخر اُڑایا اور کہا کہ ایک مرتبہ نواز شریف نے جلسے سے خطاب میں اسپیکر پھٹنے سے طاہر القادری کے ڈرنے کا مذاق اُڑایا تھا اور آج جوتا پڑنے پر نواز شریف کے چہرے کے تاثرات مضحکہ خیز ہیں، نواز شریف کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر مقبولیت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔