اسلام آباد چئیرمین سینیٹ اور ڈپٹی چئیرمین سینیٹ کا انتخاب آج ہو گا جس کے لیے تمام منتخب سینیٹرز ووٹنگ کریں گے۔ حکومتی جماعت نے چئیرمین سینیٹ کے عہدے کے لیے راجہ ظفر الحق اور ڈپٹی چئیرمین کے عہدے کے لیے عثمان کاکڑ کو اُمیدوار نامزد کیا ہے جبکہ اپوزیشن کی جانب سے چئیرمین سینیٹ کے لیے صادق سنجرانی اور ڈپٹی چئیرمین
سینیٹ کے لیے سلیم مانڈوی والا کو نامزد کیا گیا ہے۔ صادق سنجرانی سے متعلق یہ بات سامنے آئی ہے کہ وہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریف چئیرمین آصف علی زرداری اور سابق وزیرا عظم یوسف رضا گیلانی کے قریبی دوست ہیں۔ صادق سنجرانی یوسف رضا گیلانی کے دور میں چیف کوآرڈینیٹر پی ایم ہاؤس شکایات سیل رہے۔ یہی نہیں صادق سنجرانی موجودہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد کے بھی دوست ہیں۔