ڈھاکہ سے کھٹمنڈو جانے والی پرواز کو حادثہ پیش آیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا سے کھٹمنڈو جانے والی پرواز کو دوران پرواز ہی حادثہ پیش آیا۔ طیارے میں 78 مسافر سوار تھے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ حادثے سے متعلق مزید معلومات حاصل کرنے کی کوششیں بھی کی جا رہی ہیں۔
