Monday September 8, 2025

سابق وزیراعلیٰ کے گھر دھماکہ، 2افرادنشانہ بن گئے

مردان(نیوز ڈیسک) سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان ہوتی کے گھر میں گیس لیکج دھماکے میں 2 ملازمین شدید زخمی ہوگٸے، امیر حیدر ہوتی محفوظ رہے۔ یہ واقعہ پیر کے روز اے این پی کے مرکزی سیٸنر ناٸب صدر اور سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان کی رہاٸش گاہ ہوتی ہاؤس کے اندر واقع ملازمین کے ایک کوارٹر میں پیش آیا۔ ذراٸع کے مطابق کمرے کے گیس پاٸپ لیک تھا، وقوعہ کے وقت ملازمین نے استری کے لٸے

جونہی سوٸچ آن کیا تو دھماکہ ہوگیا، جس سے دونوں ملازمین امین الحق اور لیاقت شدید زخمی ہوگئے جنہیں تشوش ناک حالت میں پشاور کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔دھماکے سے کمرے کے شیشے اور دروازے ٹوٹ گٸے، اس کی آواز دقر تک سنی گٸی، اعلی افیسران موقع پر پہنچ گٸے، ذرائع کے مطابق واقعہ کے دوران سابق وزیر اعلی امیر حیدر خان گھر میں ہی موجود تھے تاہم امیر حیدر ہوتی مکمل طور پر محفوظ رہے۔