Friday February 14, 2025

نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں،بلٹ پروف شیشے میں خطاب کیا کریں،ویڈیو دیکھیں اس میں ایسی کیا خاص بات ہے؟شیخ رشید نے خطرناک نشاندہی کردی

راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے نواز شریف پر جوتا پھینکنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے نواز شریف پر جوتا پھینکنا ایک غیر اخلاقی بات ہے، نواز شریف کسی غلط فہمی میں نہ رہیں اور بلٹ پروف شیشے میں خطاب کیا کریں۔ اتوار کو نواز شریف کو جوتا مارنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا

کہ نواز شریف پر جوتا پھینکنا ایک غیر اخلاقی بات ہے۔ غیر اخلاقیات اور عدم تشدد کی جو ہوانکل آئی ہے، یہ غلط ہے جس شریف آدمی نے جوتا مارا ہے وہ کچھ اور بھی مار سکتا تھا۔ ویڈیو دیکھیں تو آپ کو اندازہ ہوتا ہے کہ جب اس نے جوتا مارا تو وہاں کھڑے لوگ ہنس بھی رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں سیاست میں ایک بحران اور ہلچل ہے، لوگ بے روزگار ہیں اور ان کی معاشی حالت خراب ہے۔ کارخانے بند ہو رہے ہیں اور لوگوں کے پاس کفن دفن کے پیسے نہیں ہیں لیکن یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے ملک کی تقدیر بدل دی ہے۔